تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ

آج نیوز - انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں دس پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدی تیل کی ادائیگی اور دیگر ادائیگوں کے باعث ڈالر میں کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں روپے کی قدرمیں پانچ پیسے کمی ہوئی۔ جس سے ڈالر چھیاسی روپے انسٹھ پیسے سے بڑھ کر چھیاسی روپے چونسٹھ پیسے پر آگیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے کمی سے چھیاسی روپے پچاس پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت بیس پیسے بڑھ کر ایک سو پچیس روپے بیس پیسے اور برطانوی پاؤنڈ ساٹھ پیسے مہنگا ہو کر ایک سو بیالیس روپے ساٹھ پر پہنچ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.