17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50
بارشوں کے باعث سندھ میں بڑے پیمانے پر کپاس کی فصل متاثر
آج نیوز - شدید بارشوں کے باعث سندھ میں بڑے پیمانے پر کپاس کی فصل متاثر، کپاس کی ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کا ہدف مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بدین، ٹنڈو محمد خان، میر پورخاص، ٹھٹھہ اور گھارو میں بڑے پیمانے پر کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے۔ جس سے خدشہ ہے کہ رواں سال کپاس کی ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کا ہدف مکمل نہ ہوسکے۔ دوسری جانب پھٹی کی خریداری پر ساڑے تین فیصد وود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کاٹن جننرز نے احتجاجًا پھٹی کی خریداری روکنے کا فیصلہ کیا جو آج گیارہویں روز بھی جاری ہے۔ ادھرپنجاب میں کپاس کی قیمت سو روپے اضافے سے چھ ہزار چھ روپے فی من جبکہ سندھ میں فی من کپاس پچاس روپے اضافے سے چھ ہزار دو سو پچاس روپے ہوگئی ہے۔