تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50

پی پی رہنماؤں کو ایوارڈز دینے کا اعلان لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

آج نیوز - ایوان صدر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کو ایوارڈز دیئے جانے کا ااعلان لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ اشتیاق احمد کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت نے چودہ اگست کو ملکی خدمات کے اعتراف میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور وزراء کو قومی اعزازات سے نوازا حالانکہ انہوں نے ملک کی کوئی خدمت نہیں کی، صدر نے صرف ان وزراء کو نوازنے کے لئے اختیارات سے تجاوز کیا، جو غیر آئینی اقدا م ہے۔ عدالت اس معاملے پر کارروائی کر کے اعزازات واپس لینے کا حکم جاری کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.