17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50
لیگ اسپنر کنیریا کے کیس کی سماعت کل ہوگی
آج نیوز - سندھ ہائیکورٹ میں لیگ اسپنردانش کنیریا کے کیس کی سماعت کل ہوگی۔کنیریا انٹیگریٹی کمیٹی کوکاؤنٹی کا کلیئرنس سرٹیفیکیٹ اوربرطانوی پولیس کی تحقیقات کی ریکارڈنگ پیش نہ کرسکے۔دانش کنیریا نے چھبیس جولائی کوسندھ ہائیکورٹ میں ہونیوالی سماعت میں یہ موقف اختیارکیا تھا کہ برطانوی پولیس، ایسیکس کاؤنٹی اور آئی سی سی انہیں اسپاٹ فکسنگ الزامات سے کلیئر کرچکی ہے لیکن پی سی بی انہیں کلیئرنس سرٹیفیکیٹ نہیں دے رہا۔عدالت نے کنیریا کوہدایت کی تھی کہ وہ برطانوی پولیس کی تحقیقات پرمبنی ویڈیوایک ہفتے کے اندرعدالت اورپی سی بی میں جمع کرائیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی نے لیگ اسپنرسے ایسیکس کاؤنٹی کا کلیئرنس سرٹیفیکیٹ بھی طلب کیا تھا لیکن کنیریا اب تک کمیٹی کو کلیئرنس سرٹیفیکیٹ اورتحقیقات کی ویڈیو پیش نہیں کرسکے۔ سندھ ہائیکورٹ میں دانش کنیریا کے کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی جس میں پی سی بی کے وکلاء بھی پیش ہوں گے۔ پی سی بی کے قانونی مشیرتفضل حیدر رضوی کا کہنا ہے کہ وہ عدالت میں بورڈ کا موقف پیش کریں گے اس کے باوجود عدالت کے دانش کو کلیئرنس دینے پربورڈ فیصلے کو من وعن قبول کرے گا۔