17 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:56
واجہ کریم داد بلوچ کاقتل بہت بڑی سازش ہے، منظور وسان
آج نیوز - سندھ کے وزیرداخلہ منظوراحمد وسان نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے واجہ کریم داد بلوچ کاقتل بہت بڑی سازش ہے،قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں سندھ کے وزیرداخلہ منظوراحمد وسان نے کہا ہے کہ شہرکوغیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جن نتائج کی توقع تھی وہ پوری نہیں ہوئی،کراچی میں خطرناک اسلحہ استعمال ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ واجہ کریم داد کا قتل افسوسناک ہے،حکومت قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی۔ منظوروسان نے کہا کہ حکومت ناکام نہیں ہوئی،ایک سوال پر انہوں نے خوابوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم بہت جلد حکومت میں شامل ہوجائے گی اوران سے وزارت نہیں مانگے گی۔ وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں،ایم کیو ایم اور اے این پی سمیت تمام جماعتیں مل کرکراچی میں امن کا قیام ممکن بنائیں گی۔