تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:12

ئٹھٹھہ کے سیم نالوں میں شگاف،سات سو دیہات ڈوب گئے

آج نیوز - سندھ میں بارش اور سیم نالوں میں شگاف پڑنے سے دس لاکھ افراد متاثر اور بے گھر ہوگئے۔ضلع ٹھٹھہ کے سیم نالوں میں شگاف سے سات سو دیہات زیر آب آچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرین کے علاج معالجے اور اشیائے خورو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔بارش سے ٹھٹھہ کی تحصیل جاتی اور میرپور بٹھورو میں شدید نقصان ہوا ہے چھ یونین کونسلوں میں سات سو سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں اور سیکڑوں افرادبے یارو مدد گار محفوظ مقامات پر منتقلی کے منتظر ہیں۔ ضلع بدین میں بارش کو کئی روز گزر جانے کے بعد بھی پانی کھڑا ہے جسکی وجہ سے مختلف دیہات کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہوسکا۔ متاثرین نے امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے پر احتجاج شروع کردیا ہے۔میرپورخاص میں سیلاب سے متاثر علاقوں سے امدادی کارروائیاں مکمل طور پر شروع نہیں ہوسکی ہیں۔ جھڈو، ڈگری، ٹنڈوجان محمد کے دیہی علاقوں میں چار سے پانچ فٹ پانی کھڑا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اجلاس ہوا۔اجلاس کو بتایا گیاکہ بارش سے صوبے کے چھ اضلاع میں دس لاکھ افراد بے گھر اور متاثر ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرہ اضلاع میں بحالی کے کاموں کو تیز کرنے اورہر ممکن امداد کی ہدایت کی۔انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ مصیبت میں گھرے بھائیوں کی امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.