تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:42

مشروط امریکی امداد قوم کی تذلیل ہے،منورحسن

آج نیوز - جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ مشروط امریکی امداد قوم کی تذلیل ہے، پاکستان کو خارجہ پالیسی تبدیل کرکے چین سے تعلقات بہتر کرنا چاہیے۔ادارہ نورحق کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ امریکا سے علیحدگی کا مطلب دہشت گردی کے خلاف جنگ سے علیحدگی ہے، اس سے ملک میں امن قائم ہوگا، امریکا سے تعلقات توڑ کرافغانستان سے تعلقات بڑھائے جائیں تاکہ وہاں سے بھارت کو پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کرنے مطالبہ بھی کیا۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میں متحدہ کی شمولیت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنی جان بچانے کے لئے ہے، ان کے جرائم اتنے زیادہ ہیں کہ وہ حکومت سے باہر نہیں رہ سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.