تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:47

کراچی: مزید 22 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں موت کا رقص جاری ہے۔ رات بارہ بجے کے بعد سے اب تک بائیس افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ لی مارکیٹ سے چار، بلدیہ سے چار، سعید آباد ڈاکخانے سے چھ، منگھوپیر سے ایک اور گارڈن سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ بلدیہ سے ملنے والی چار افراد کی لاشوں کی شناخت ہو گئی۔ مقتولین میں عظیم، لیاقت ظفر، جاوید اور عمران شامل ہیں۔ جاوید اور عمران نجی موبائل کمپنی کے ملازم ہیں، لیاقت ظفر فائر بریگیڈ آفیسر تھا۔ سائٹ غنی چورنگی سے ملنے والی لاش ہیڈ کانسٹیبل اعجاز عباسی کی ہے۔ مقتول گارڈن ہیڈ کوارٹر کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ ہے۔ لاشیں ملنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری ہونے کے باوجود نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ جاری ہے۔ بلدیہ ٹاؤن نمبرتین میں راکٹ فائر کیا گیا۔ جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ علاقہ مکین شدید خوف کے سائے میں بیٹھے ہیں۔ اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک پولیس کا محاصرہ رہا لیکن فائرنگ کے واقعات تھمے نہیں۔ رنچھوڑ لائن میں بلوچ پارک کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ رات گئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون کیا اور واجہ کریم داد کے قتل پراظہار تعزیت کی۔ انہوں نے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.