18 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:44
ٹنڈومحمد خان اور بدین کے بعد سیلاب نے ٹھٹھہ کا رخ کرلیا
اے آر وائی - ٹھٹہ: ٹنڈومحمد خان اور بدین کے بعد سیلاب نےٹھٹھہ کا رخ کرلیا ہے۔ پانی کے دباؤ کے باعث تین بڑے سیم نالوں میں شگاف پڑگئے ہیں۔ سیلابی پانی سے متاثرہ اضلاع میں بھوک اور بیماری سے تنگ افراد احتجاج کررہے ہیں۔
دریں اثنا سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سات لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ۔ سندھ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار سجاد علی شاہ نے غیرملکی ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے چھ اضلاع میں طوفانی بارشوں کے باعث ساٹھ ہزارافراد بے گھر اورسات لاکھ سے زائد افراد متاثرہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان بارشوں کے نتیجے میں 30سے زائد افراد جاں بحق بھی ہوئے ۔