18 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:9
کراچی میں بلاامتیاز ایکشن کا فیصلہ کیا جائے تو امن ہو جائیگا، نبیل گبول
آج نیوز - پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کراچی انارکی کی زد میں ہے، پانچ سو ٹارگٹ کلرز ہیں۔ ایم کیو ایم، اے این پی اور پی پی بلاامتیاز ایکشن کا فیصلہ کرلیں اوراحتجاج کے لیے خواتین کو سامنے نہ لائیں تو کراچی میں امن ہوجائے گا۔ وزیر داخلہ منظوروسان سوتے زیادہ ہیں اسلئے ان کو خواب زیادہ آتے ہیں۔ آج نیوز کے پروگرام اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے مزید کہا کہ قانون کے پاسدارایس ایچ او صبح جاکر جرائم پیشہ افراد کو سلام پیش کرتے ہیں ایسے حالات میں کوئی کیا کام کر سکتا ہے، ڈرگ مافیا لینڈ مافیا کا شہر پر قبضہ ہے ،پارٹیوں کے لوگ خود بیٹھ کر زمینوں پر قبضہ کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کراچی میں مکمل انارکی پھیل چکی ہے۔ کراچی میں پانچ سو ٹارگٹ کلرز موجود ہیں اور ان کے بارے میں صوبائی وزیرداخلہ کو بتادیا ہے۔ منافقت،مجبوری اور مفاہمت سب،، م،، سے شروع ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سوتے زیادہ ہیں اسلئے ان کو خواب زیادہ آتے ہیں۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ہٹ لسٹ پر سب سے اوپر ہیں مگر حکومت نے ان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔