تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:19

کراچی: لیاقت آباد، لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

آج نیوز - کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے بے زار علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کردیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔ مظاہرین کی جانب سے سڑک پر پتھر پھینک کر اسے بلاک کردیا گیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے رینجرز نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.