18 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:35
میڈیا میں پاکستان کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے، کارمیلا کانرائے
آج نیوز - امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔ لیکن ٹی وی اور اخبارات میں اس کی اچھی تصویر پیش نہیں کی جاتی۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کارمیلا کانرائے نے تصویری نمائش کے دورے کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی اور اخبارات میں پاکستان کی اچھی تصویر نہیں دکھائی جاتی۔ انہوں نے فوٹوگرافرز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ان کے یہ تخلیقی شاہکار قابل دید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے پاکستان کی بہتر تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔