تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:40

آزادکشمیر انتخاب: پی پی، ن لیگ امیدوار نامزد نہ کر سکیں

آج نیوز - آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے چھبیس مظفرآباد تین کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن اپنے امیدوارنامزد نہ کر سکیں۔ مظفرآباد شہر کی نشست پر بائیس ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن حصہ لینے والے امیدواراپنے کاغزات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرواسکیں گے۔ حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد، مسلم لیگ ن بیرسٹر افتخار گیلانی، چوہدری منظور اور حنیف ایوان سمیت کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری کرسکتی ہے۔ شہریوں کی نظریں ان جماعتوں کی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں پر لگی ہیں۔ مسلم کانفرنس کی طرف سے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے فرزند سردار عثمان علی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کی قیادت کے درمیان سردار عثمان علی کو مشترکہ امیدوار نامزد کے جانے کے حوالے سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.