تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:51

ریلوے نظام درہم برہم، 58 ٹرینیں منسوخ، متعدد لیٹ

آج نیوز - ریلوے میں شیڈول پر عملدرآمد عملی طور پر ختم ہوگیا،چوبیس گھنٹوں میں اٹھاون ٹرینیں منسوخ جبکہ مختلف ٹرینیں دو سے نو گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ ریلوے کی زبوں حالی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف روٹس پر چلنے والی اٹھاون ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ کیلئے کراچی پشاور مین لائن پر چلنے والی ایکسپریس اور میل ٹرینیں چلانا اولین ترجیح بن چکی ہے۔ کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس، تیز گام اور جعفر ایکسپریس تین سے پانچ گھنٹے لیٹ لاہور پہنچیں۔ جبکہ قراقرم اور نائٹ کوچ سات گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہی۔ اس دوران حویلیاں سے راولپنڈی، لاہور سے سیالکوٹ کی پسنجر اور فریٹ سروس کی متعدد ٹرینیں بند رہیں۔ راولپنڈی سے آنے والی نان اسٹاپ ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ کوئٹہ ایکسپریس نو گھنٹے لیٹ ہوئی، جبکہ کوئٹہ جانے والی ڈاؤن کوئٹہ ایکسپریس بھی سات گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.