تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:7

انا ہزارے اور نئی دلی پولیس کے درمیان معاہدہ طے

آج نیوز - بھارت میں انسداد بد عنوانی کی جدوجہد کرنے والے سماجی رہنما انا ہزارے اور دہلی پولیس کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ جس کے تحت انا ہزارے اپنے حامیوں کے ساتھ رام لیلا گراؤنڈ پر بھوک ہڑتال کریں گے۔ بھارتی میڈیا نے انا ہزارے کے قریبی ساتھی کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹیم انا ہزارے اور دہلی پولیس کمشنر کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جس میں پولیس نے انا ہزارے کو اپنے حامیوں کے ساتھ پندرہ دن تک بھوک ہڑتال کرنے کی اجازت دے دی۔ ڈیل کے بعد انا ہزارے کو آج تہاڑ جیل سے رہا کردیا جائے گا۔ اور وہ اپنے حامیوں کے ساتھ رام لیلا گراؤنڈ میں پندرہ دن تک بھوک ہڑتال کر سکیں گے۔ ڈیل کے بعد رام لیلا گراؤنڈ میں بھوک ہڑتال کی تیاریاں جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیل کی خبر پہنچتے ہی تہاڑ جیل کے باہر انا ہزارے کے سیکڑوں حامیوں نے خوشی سے نعرے لگائے اور اسے انا ہزارے کی فتح قراردیا۔ انا ہزارے کو دو روز قبل بھوک ہڑتال شروع کرنے کے اعلان پر گرفتار کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.