تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:11

چلی: بھوک ہڑتالی طلباء حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل

آج نیوز - چلی میں تعلیمی اصلاحات کے لئے بھوک ہڑتال کرنے والے طلباء کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ چلی میں اڑتیس طلبا ایک ماہ سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان میں سے سولہ سے اٹھارہ سال کے تین طلباء نے پانی پینا بھی چھوڑدیا تھا۔ انہیں حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال منتقل کی گئی ایک طلبہ گلوریا ورڈوگو کی والدہ کا کہنا ہے کہ پانی وہ کم سے کم ضرورت ہے جس کے ساتھ کوئی زندہ رہ سکتا ہے، پانی نہ پینے سے اس کی بیٹی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ گزشتہ ماہ آٹھ طلباء نے حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کی۔ جبکہ تیس دیگر طلباء نے بعد میں انہیں جوائن کیا۔ تعلیمی اصلاحات کیلئے ملک بھر میں طلباء احتجاج کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.