تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:40

انگلینڈ، بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج سے کھیلا جائیگا

آج نیوز - بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ کی سیریز کا آخری میچ آج سے اوول میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے ابتدائی تین ٹیسٹ ہارنے کے بعد بھارت کا ایک اور امتحان شروع ہونے جارہا ہے۔ انگلش ٹیم سیریز تین صفر سے پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے۔ چوتھا ٹیسٹ جیت کر انگلینڈ بھارت کے خلاف کلین سوئپ کرسکتا ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انگلینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ بھی جماچکاہے۔ جوناتھن ٹراٹ اور کرس ٹریملیٹ آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ دوسری جانب بھارتی فاسٹ باؤلر پروین کمارکی انجری کے باعث میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ ان کی عدم موجودگی میں آر پی سنگھ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ انگلینڈ کے کپتان اینڈریو اسٹراس آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کے لئے پرعزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.