تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:42

گلوکارہ کیٹی پیری نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ برابر کر دیا

آج نیوز - امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے پانچ گانے ایک ساتھ بل بورڈ چارٹ پر سرفہرست آنے سے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ برابر ہوگیا۔ ترپن سالہ تاریخ میں کیٹی پہلی خاتون گلوکارہ ہے جس کے پانچ گانے ایک ساتھ ٹاپ لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔ انیس سو ستاسی میں پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کے البم بیڈ کے پانچ گانے میوزک چارٹ میں ٹاپ پر آئے تھے۔ جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ تھا۔ مائیکل جیکسن کے گانے سات ہفتے تک میوزک چارٹس میں سرفہرست رہے تھے۔ تاہم کیٹی پیری کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ ان کے گانے مسلسل اٹھارہ ہفتے سے ٹاپ لسٹ پر ہیں۔ بل بورڈ چارٹس کی ترپن سالہ تاریخ میں کیٹی پیری پہلی گلوکارہ ہیں جن کے ایک ساتھ پانچ گانے مقبولیت انتہا پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.