18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:13
توانائی بحران: عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لادنے پر غور
آج نیوز - توانائی کے شعبے کے زیر گردش قرضوں کے مسئلے کے حل کے لئے حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت توانائی کے شعبے کے سرکلر ڈیٹ کی مالیت تین سو بتیس ارب روپے ہے۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا جارہا ہے۔ مسئلے پر قابو پانے کے لئے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لادنے پر غور کیا جارہا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کے جزوی حل کے لئے حکومت نے آئل اینڈ گیس اور پاور سیکٹر پر لیویز اور ڈیوٹیز کے زریعے سو، سو ارب روپے حاصل کرنے کے لئے تجاویز مرتب کر لی ہیں۔ جس کے مطابق فی کلو سی این جی پر پانچ سے سات روپے ڈیولپمنٹ ٹیکس عائد کرنے جبکہ ایل پی جی ، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی کے ڈویلپمنٹ ٹیکس میں اضافے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔