18 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:14
کراچی:موت کا رقص، تیس افراد قتل
آج نیوز - شہر قائد میں موت کا رقص جاری ہے۔ ماؤں کی گود اجاڑنے والے سرگرم، محافظ غائب ہیں، مختلف واقعات میں آج تیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔اڑتالیس گھنٹوں میں دستی بموں کے حملے اور اندھادھند فائرنگ سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کی تلاش اور شناخت میں سرگرداں ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لسبیلہ سے ایک چڑیا گھر کے قریب سے دو لیمارکیٹ سے چار، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد سے سات ،شیر شاہ پنکھا ہوٹل سے چار، سائٹ اسے ایک شخص کی لاش ملی۔شہر میں بوری بند لاشوں اور ہلاکتوں کے بعد خوف کی فضا طاری ہے۔مگر اس کے باوجود متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات نہیں کی جاسکی ہے۔شہر قائد میں گزشتہ ماہ بھی ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں تین سو بیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔