تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:30

شرپسندوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی،وسان

آج نیوز - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ شرپسندوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیرداخلہ منظور وسان نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں علم ہے کہاں سے کارروائی کی جاتی ہے اور کون سے علاقوں کو اہداف بنانا ہے۔منظور وسان نے بتایا کہ آج بھی کراچی میں اٹھائیس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بہت ہوچکا اب کراچی کا امن بحال کرنا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے گی۔منظور وسان نے بتایاکہ کچھ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ حکومت میں ایم کیو ایم کی واپسی سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بات آگے بڑھ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.