تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:35

فیصل آباد:پیر بننے کے چکر میں ماموں نے بھانجے کو قتل کردیا

آج نیوز - فیصل آباد میں ایک شخص نے پیر بننے کے چکر میں دو سالہ بھانجے کو قتل کرکے لاش دفنا دی،ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔فیکٹری ایریا کے رہائشی ایاز نے اپنے دو سالہ بھانجے محمد شان کو اغواء کیا اور قبرستان میں گلا دبا کر قتل کرکے لاش دفنا دی،گھر والوں نے شبہ ہونے پر ایاز سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کرلیا،جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا،پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال بجھوا دی،ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے کئی روز سے خواب آ رہے تھے کہ کسی کو قتل کرنے پر وہ پیر بن جائے گا،جس کے بعد اس نے قتل کیلئے کوئی شخص نہ ملنے پر اپنے بھانجے کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے،تاہم تفتیش جاری ہے اور اس کا طبی معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.