18 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:39
حافظ آباد کی فضیلت کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی
آج نیوز - حافظ آباد کی فضیلت کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی ،نیا نام قدر عباس رکھ دیا گیا۔حافظ آباد کے علاقے چک دیوان کی رہائشی آٹھویں کلاس کی طالبہ فضیلت کی طبیعت خراب ہوئی،جس پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال لیجایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کا چیک اپ کیا تو اس میں جنس کی تبدیلی کے آثار پائے گئے،کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فضیلت کی جنس تبدیل ہوگئی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ اس کامیاب آپریشن پر بہت خوش ہیں، ان کے پہلے دو بیٹے ہیں او اب تین ہو گئے ہیں۔قدر عباس نے لڑکی سے لڑکا بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ گرلز اسکول کے بجائے بوائز اسکول میں پڑھنے جایا کریگا۔