تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:48

کراچی: مزید 5 افراد قتل، کئی اغواء، 2 افراد گرفتار

آج نیوز - کراچی میں جاری خونریزی میں مزید پانچ افراد قتل،کئی اغواء، گودھرا میں گھر گھر تلاشی، نیو کراچی سے ہنگامہ آرائی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں بوری بند لاشوں اور شہریوں کے اغواء کے بعد قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے کئی افراد اغواء کرلیے گئے۔ رات بارہ کے بعد پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ گودھرا سمیت کئی علاقوں میں تین گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رہا۔ جس میں چار افراد گرفتار کیے گئے۔ فائرنگ کے تازہ واقعات نئی کراچی، پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال بلاک پانچ اور فیڈرل بی ایریا یوبی ایل کمپلیکس کے قریب پیش آئے۔ آج صبح نئی کراچی سیکٹر الیون جی سے لاش برآمد ہوئی۔ پی آئی بی کالونی میں زخمی نوجوان اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے پچیس سالہ نوجوان غلام عباس دم توڑ گیا۔ گلشن اقبال بلاک پانچ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوا۔ نئی کراچی، بلدیہ سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو کراچی سے شرپسندی میں میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.