19 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:42
کراچی :موت کارقص جاری، مزید سات افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں موت کا رقص جاری ہے رات بارہ بجے سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ تازہ ترین واقعے میں گودھراکیمپ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔ جس سے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
کھارادراور شیریں جناح کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں دوافراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ گلشن اقبال میں بلاک تین اور چار میں فائرنگ کے واقعات میں دوافرادکو قتل کیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا میں یوبی ایل کمپیلیکس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ پی آئی بی کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص دم توڑگیا۔
دوسری جانب لیاری ، کھارادر، میٹھادر، بلدیہ ٹاؤن اور نیوکراچی میں حالات کشیدہ ہیں ۔ علاقے میں کاروباری مراکز بند ہیں ۔ نیوکراچی میں گودھراکیمپ میں دوگروپوں میں تصادم کے بعد رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔