تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:54

کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف ٹاسک فورس قائم

آج نیوز - کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف ٹاسک فورس بنادی گئی۔ حالات پر قابو پانے کے لیے کوسٹ گارڈز اور دیگر فورسز کو ضرورت پڑنے پراستعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ اور رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے اور شرپسندوں کے خلاف راست اقدامات پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے شرپسندوں اور مجرموں سے بیک وقت اپیل اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مغوی افراد کورہا کیا جائے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چند ٹکوں کی خاطر بکنے والے درندوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ بھتہ مافیا کے خلاف ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دوپہر سے حالات بہتر ہونے لگ جائیں گے۔ جہاں جرم ہوگا بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.