19 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:4
کراچی: پولیس نے 18 مغوی افراد کو بحفاظت گھر پہنچا دیا
آج نیوز - کراچی میں مختلف علاقوں سے اغوا کیے گئے اٹھارہ افراد بحفاظت گھروں کو پہنچادیئے گئے۔ پولیس چیف سعود مرزا کا کہنا ہے کہ پولیس کی کوششوں سے اٹھارہ افراد گھروں کو واپس پہنچے ہیں۔ پولیس اپنا فرض جانتی ہے اور شہر میں امن کے قیام کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مغویوں کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مختلف علاقوں سے کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشیدہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز تعینات کردی گئی ہے۔ قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں۔ ضروری نہیں جس جگہ لاش ملے وہیں اسکی موت ہوئی ہو۔