تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:20

کراچی کے عوام جلد ظالموں کیخلاف اٹھ کھڑے ہونگے، ذوالفقار

آج نیوز - پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ کراچی والے جلد ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ذوالفقار مرزا نے لیاری میں واجا کریم داد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورتعزیت کی۔ میڈیا سے بات چیت میں ذوالفقار مرزا نے کہا کہ واجا کریم ان کے ساتھی تھے اورانہوں نے واجا کریم سے بہت کچھ سیکھا۔ واجا کریم نے کبھی پیپلزپارٹی کے منشور سے انحراف نہیں کیا۔ وہ شہید ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ افراد کو قتل کیا جارہاہے۔معلوم نہیں کب تک معصوم لوگ مارے جائیں گے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے لوگ ان ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.