تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:25

کراچی ٹارگٹ کلنگ: سندھ ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

آج نیوز - چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ٹارگٹ کلنگ کیخلاف درخواست پر سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ، سیکریٹری داخلہ، وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزاراقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اپریل دوہزاردس میں یہ درخواست دائر کی گئی لیکن ٹارگٹ کلنگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ شہر میں آج بیس سے زائد جنازے اٹھائے جارہے ہیں۔ درخواست گزار نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ کے منصف ہیں اورمظلوم عوام کی نظریں عدلیہ پرہیں۔ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں وفاق اور صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے ٹارگٹ آپریشن کی باتیں کرکے عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔ کچھ دن کیلئے یہ سلسلہ رک جاتا ہے اور اچانک ایسا اضافہ ہوتا ہے کہ ایک دن میں پندرہ سے بیس افراد کو ابدی نیند سلادیا جاتا ہے۔ عدالت نے ایک ہفتے میں مدعا علیہان کو ٹارگٹ کلنگ سے متعلق رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.