19 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:36
مستونگ: مختلف علاقوں سے سات لاشیں برآمد
آج نیوز - مستونگ میں سات افراد کو قتل کردیا گیا۔کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما کے بیٹے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ مستونگ کے مختلف علاقوں سے سات لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ سات میں سے تین افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ کوئٹہ میں عبدالستار روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر حافظ حسین احمد کے صاحبزادہ زبیر احمد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق حافظ زبیر احمد عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے گھر کے لیے نکلے تو موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے حافظ زبیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔