19 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:52
لورالائی، سانگھڑ: سیلاب، مسافر گاڑیاں بہنے سے 9 افراد ہلاک
آج نیوز - لورالائی اور سانگھڑ میں مسافر گاڑیاں سیلاب میں بہہ جانے سے نو افراد ہلاک اور چوبیس لاپتہ ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے لورالائی مین مسافر بس موسی خیل کے مقام پر آبی ریلے میں بہہ گئے۔ مسافروں میں سے دو افراد کو بچالیا گیا۔ ڈوبنے والوں میں سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ تیرہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب سندھ کے علاقے سانگھڑ میں ندی میں طغیانی کے باعث مسافر ویگن پانی میں بہہ گئی۔ چار لاشیں نکال لی گئیں۔ جبکہ گیارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔