تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:8

دہشتگردی کیخلاف جنگ سے متعلق نئی رپورٹ جاری

آج نیوز - امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دوہزار دس میں دہشتگردی کے زیادہ تر حملے ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ہوئے۔ جن میں ساڑھے تیرہ ہزار افراد مارے گئے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کسی حد تک کمزور ہوئی ہے لیکن دیگر دہشتگرد تنظیمیں فعال ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی ایک بٹالین نبرد آزما رہی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان پر الزام لگایا گیا کہ خیبر پختونخواہ، فاٹا کے علاقے دہشت گرد تنظیموں کے گڑھ رہے۔ افغانستان میں بھی پاکستان سے دہشت گردی کی جاتی رہی۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے باعث پاکستان کو داخلی، خارجی اور علاقائی خطرات کا سامنا رہا۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، خیبر ایجنسی اور وزیرستان میں کارروائی کی۔ دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات کی ذمہ داری طالبان اور لشکر جھنگوی نے قبول کی۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی سے زیادہ تر سول سوسائٹی اور سیکیورٹی فورسز متاثر ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.