تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:24

دنیا بھر میں آج انسان دوستی کا دن منایا جارہا ہے

آج نیوز - دنیا بھر میں آج انسان دوستی کا دن منایا جارہا ہے۔ دہشتگردی کی لہر ہو، نسلی ہنگامہ آرائی ، فرقہ ورانہ ہلاکتیں ہوں یا دیگر سانحات، انسانیت سے محبت کرنے والے رضاکاروں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ جاپان سے سوڈان یا پاکستان سے افریقی ممالک تک پھیلے رضاکار ان لوگوں کی مدد میں مصروف نظر آتے ہیں جنھوں نے اپنا گھر، رشتہ دار، مال و دولت سب کچھ سانحات میں گنوادیا۔ ان کی متاثرہ علاقوں میں موجودگی لوگوں کو امید کی کرن دکھاتی ہے۔ کراچی میں ان دنوں ہر طرف لاشیں گر رہی ہیں۔ ایمبولینس ڈرائیورز کے پاس دل دہلانے والی بہت سی کہانیاں موجود ہیں۔ کسی کو بچے کے جسم سے نکلنے والے خون نے رلادیا تو کسی کی آنکھیں لاوارث بزرگ کی لاش دیکھ کر نم ہوگئیں۔ کراچی میں ایمبولینس ڈرائیورز یا دوسرے رضاکار ہر جگہ جان ہتھیلی پر لے کر نکلتے ہیں۔ دہشتگردی میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو شاید حکومت کی طرف سے کچھ مل جاتا ہو لیکن رضا کار اگر سانحہ میں مر جائے تو ان کے ورثاء کو امداد نہیں ملتی۔ پھر بھی انسانیت کا جذبہ ان میں ہمیشہ تازہ دم رہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.