19 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:27
غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے چھ فلسطینی شہید
آج نیوز - غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے غزہ کے جنوبی علاقے میں حملے کی تصدیق کی ہے لیکن مزید کوئی تفصیل دینے سے گریز کیا۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا جس میں موجود پانچ افراد اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال ذرائع نے چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ حماس حکومت نے اسرائیلی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ اسرائیل غزہ پر حملے سے باز رہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے مصر اور اسرائیل کے سرحدی علاقے میں بمباری کرکے مصری سیکورٹی کے دو اہلکار ہلاک کردیئے۔