تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:40

پارسیوں کے نئے سال کا آغازآج سے ہورہا ہے

آج نیوز - دنیا بھر میں پارسیوں کے نئے سال کا آغازآج سے ہورہا ہے۔ اس دن پارسی برادری ایک دوسرے کو مبارک باد دیتی ہے اوراپنے ملک و قوم کیلئے دعا کرتی ہے۔ پارسی برادری اس دن مختلف اقسام کی مٹھائیاں اور پکوان تیار کرتی ہے۔ اس دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں عمومی طور پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں شام کو میلے کا انعقاد ہوتا ہے۔ جہاں پارسیوں کی بڑی تعداد مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ فیس پینٹنگ، کارنیول رائیڈنگ سمیت دیگر کئی کھیل ہوتے ہیں۔ پارسی گھروں میں سالی۔ ما۔ مرغ، پترا۔ نی۔ مچھی، لگن۔ نو۔ کسٹرڈ، ماوا نو خاجو اور ملائی نو خاجو سمیت دیگر پکوان پکوائے جاتے ہیں۔۔ تمام تقریبات کا انعقاد پاکستان پارسی کالجیٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ہوتا ہے۔ میلوں سے جمع ہونے والی رقم پارسی جنرل اسپتال کو دی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.