تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2

بھارت: انا ہزارے رہا، آج سے بھوک ہڑتال کریں گے

آج نیوز - بھارت میں بدعنوانی کے خلاف جدو جہد کی علامت انا ہزارے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے رہا کردیئے گئے۔ وہ رام لیلا گراؤنڈ میں بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ آخری سانس تک کرپشن کے خلاف جد و جہد جاری رہے گی۔ انا ہزارے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے باہر آئے تو ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا۔ انا ہزارے نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کو دوسری جنگ آزادی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انا رہے نہ رہے کرپشن کے خاتمے کی جدو جہد جاری رہے گی۔ انا ہزارے راج گھاٹ اور انڈیا گیٹ سے ہوتے ہوئے رام لیلا گراؤنڈ پہنچیں گے۔ جہاں ان کی پندرہ روزہ بھوک ہڑتال شروع ہوگی۔ رام لیلا گراؤنڈ میں ہزاروں افراد انا ہزارے کے استقبال کیلئے جمع ہیں۔ رام لیلا گراؤنڈ میں انا ہزارے کی بھوک ہڑتال کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انا ہزارے رام لیلا گراؤنڈ میں پندرہ روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کریں گے۔ ان کی قریبی ساتھی کرن بیدی کے مطابق انا ہزارے کی بھوک ہڑتال تادم مرگ نہیں ہوگی۔ بلکہ انا ہزارے اس وقت تک ہڑتال کریں گے جب تک ان کی صحت اجازت دے گی۔ پولیس نے چوہتر سالہ انا ہزارے کو جمعرات کو گرفتار کرکے نئی دلی کی تہاڑ جیل منتقل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.