تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38

حالیہ بارش و سیلاب سے 7 لاکھ افرد متاثر، 60 ہزار بے گھر

آج نیوز - سندھ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارش اور سیلاب سے چھ اضلاع کے سات لاکھ افرد متاثر اور ساٹھ ہزار بے گھر ہوئے۔ ادارے کے سربراہ سجاد حیدر شاہ نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بارش اور سیلاب کے دوران تیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی انہوں نے بتایا کہ بارش اور سیلاب نے سب سے زیادہ بدین کو نقصان پہنچایا اور اس علاقے کی آدھی سے زیادہ آبادی متاثر ہے۔ بدین کے علاوہ ٹنڈو محمد خان، میر پور خاص،تھر ، عمر کوٹ اور ٹنڈو الہیار کے باسی بھی متاثر ہوئے۔ بارش اور سیلاب کے باعث کئی دیہات زیر آب ہیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی بحالی اور آباد کاری کا کام بھی ابھی مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ سماجی خدمات کے معروف برطانوی ادارے آکسفیم نے حکومت پر احتیاطی تدابیر کے لئے کافی رقم خرچ نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کو مزید بربادی کے لئے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.