تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:54

عالمی مارکیٹس ایک بار پھرمندی کی لپیٹ میں

آج نیوز - عالمی مارکیٹس ایک بار پھرمندی کا شکار ہیں، جبکہ فی اونس سونا نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ امریکا اور یورپ میں جاری قرضوں کے بحران کے ساتھ ساتھ امریکی معیشت کے حوالے سے کمزور اعدادو شمار کے بعد کساد بازاری کے خدشات اور عالمی معیشت سست روی کا شکار ہونے کے امکان پرعالمی مارکیٹس ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئیں۔ وال اسٹریٹ میں گزشتہ سیشن کی شدید مندی کا اثر ایشیائی سیشن میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ ٹریڈنگ سیشن کے دوران جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ پانچ فیصد گر گئی، ساتھ ہی جاپان کے نکئی انڈیکس میں دو فیصد اور تائیوان کے تائی ایکس انڈیکس میں تین فیصد کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ ڈھائی فیصد اور بھارتی اسٹاک مارکیٹ تقریبا دو فیصد گر گئی۔ جبکہ خام تیل کی قیمت میں بھی گراوٹ جاری ہے۔ ایشیائی سیشن میں خام تیل کی قیمت مزید ایک ڈالر گیارہ سینٹس کمی سے اکیاسی ڈالر ستائیس سینٹس تک گر گئی۔ تاہم دوسری جانب سرمایہ کار اسٹاکس سے سرمایہ نکال کر سونے میں محفوظ سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے فی اونس سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک ہزار آٹھ سو چوالیس ڈالر تک پہنچ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.