تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:4

انٹربینک: روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گیا

آج نیوز - انٹر بینک میں روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گیا، ڈالر پہلی بار چھیاسی روپے تیرانوے پیسے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدی تیل اور دیگر ادائیگیوں کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں مزید تیرہ پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس سے ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار چھیاسی روپے تیرانوے پیسے پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے دیگر کرنسیز کی قدر میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالردس پیسے مہنگا ہو کر چھیاسی روپے ساٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔ جبکہ یورو پچاس پیسے کمی سے ایک سو چوبیس روپے پچاس پیسے اور برطانوی پاؤنڈ ایک سو تینتالیس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.