19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:0
کراچی میں فوج بلانے کی ضرورت نہیں، منظور وسان
اے آر وائی - وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہےکہ کراچی کے حالات کنٹرول میں ہیں فوج بلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی میں اسلحہ کے ڈھیر ہیں ہرپارٹی کے پاس اسلحہ ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ کچھ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکی اگیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔ تمام جماعتیں کراچی میں امن قائم کرناچاہتی ہیں ۔۔