تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:11

پاک ایران گیس لائن کی تعمیر میں انٹرنیشنل کارپوریشنز کی دلچسپی

آج نیوز - پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے روسی گیزپروم، ابوظہبی کی انٹرنیشنل پٹرولیم انویسٹمنٹ اور چائنا نیشنل پٹرولیم کارپوریشن نے دلچسپی ظاہر کر دی۔ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت کے مطابق سات سو اسی کلو میٹر طویل پائپ لائن کی تعمیر کے لئے گیزپروم نہ صرف خدمات فراہم کرے گی، بلکہ فنڈ بھی مہیا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کے بحران کے پیش نظر پائپ لائن کی تعمیر کے لئے حکومت پاکستان نے مقامی بینکوں سے تیس کروڑ ڈالر قرضے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جبکہ مقامی کمپنیاں بھی اکیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بینکوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی جانب سے مخالفت کے باعث مقامی سطح پر فنڈنگ میں مشکلات کا خدشہ ہے۔ اس صورت میں فائنانسنگ ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستان، روس، ابوظہبی اور چینی مالیاتی اداروں سے بھی تعاون حاصل کرسکتا ہے۔ مبین صولت کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سال دوہزار چودہ تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد ایران سے یومیہ دو کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.