19 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:1
کراچی:پرتشددواقعات میں مزید18 ہلاک
آج نیوز - کراچی میں دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کسی کام نہ آئے آج بھی اٹھارہ گھروں کے چراغ بجھ چکے ہیں ، لیاری ندی ، بکرا پیڑی ، ماڑی پور کے علاقوں سے تشدد زدہ چھ بوری بند لاشیں ملیں جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ناظم آباد گول مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک اور شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اس کے علاوہ کراچی کے علاقے نیو کراچی ، عبداللہ آباد سمیت دیگر علاقوں میں تاحال کشیدگی برقرار ہے۔ بیس سے زائد افراد لاپتہ ہے جن کے اہل خانہ تھانوں سمیت مردہ خانوں کا چکر لگا رہے ہیں۔ سندھ کے وزیرداخلہ کا دعویٰ ہے کہ شہر میں جلد امن قائم کرلیا جائے گا تاحال پولیس نے اعلیٰ کار کردگی کا مظاہر ہ نہیں کیا۔