تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:23

صدر کی متحدہ کو دوبارہ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متحدہ قومی موومنٹ کو دوبارہ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مل کر دہشتگردی اور انتہا پسندی کی سوچ کا مقابلہ کرے گی۔ ایم کیو ایم دوبارہ حکومت میں شامل ہوکر جمہوریت کے فروغ کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دے۔ صدر زرداری نے کہا کہ سفاک دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے گلے کاٹنے کا عمل کھلی درندگی ہے اور سفاکیت کا یہ عمل ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کی اس سوچ کا ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے اگر ایک ساتھ مل کر مقابلہ نہیں کیا تو یہ سفاک دہشت گرد ہمارے گھر جلادیں گے۔ صدر زرداری نے الطاف حسین سے کہا کہ ایم کیو ایم دوبارہ حکومت میں شامل ہوکر جمہوریت کے فروغ کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دے۔ الطاف حسین نے کہاکہ حکومت میں شامل بعض لوگ جرائم پیشہ عناصر اور سفاک قاتلوں کی سرپرستی کررہے ہیں، حکومت سفاک قاتلوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے مظلوم عوام کی دعائیں لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.