تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:33

کراچی میں امن وامان کی نگرانی کیلئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل

آج نیوز - کراچی میں امن وامان کی نگرانی کے لیے صدر زرداری نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ایوان صدر میں جمعہ کی سہ پہر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں ،گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ وفاقی وزیر خورشید شاہ، صوبائی وزرا ایاز سومرو، منظور وسان، علی نواز شاہ، شرجیل میمن، آغا سراج درانی اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدرزرداری اور گورنر سندھ کے درمیان دو دن پہلے ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی پر طے شدہ معاملات کی توثیق کی گئی۔ کراچی میں امن وامان کی نگرانی کے لیے صدرزردای نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی جو گورنر،وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر داخلہ پر مشتمل ہوگی، کمیٹی صدر سے براہ راست مکمل رابطے میں ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کراچی میں وارداتیں کر نے والوں کا بلوچستان تک پیچھا کیا جائے گا اور سندھ پولیس بلوچستان سے انہیں گرفتار کر سکیں گی۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے صدر کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا کہ ایف آئی اے اور آئی بی من گھڑت رپورٹیں برطانوی حکومت کو پہنچاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایسی کسی بھی کاروائیوں کی تردید کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.