19 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54
ممبئی فیشن ویک آب و تاب سے جاری
آج نیوز - ممبئی فیشن ویک اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ ماڈلز کی خوبصورت ملبوسات میں کیٹ واک نے حاضرین کے دل موہ لیے۔فیشن ویک ونٹر فیسٹول دو ہزار گیارہ بھارت کے شہر ممبئی میں جاری ہے، اس فیشن ویک کی خاص بات معروف ڈیزائنر انیتا ڈونگرے کے تیار کردہ ملبوسات ہیں جنھیں زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ معروف بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش کا اس موقعے پر کہنا تھا فیشن ویک کی خاص بات اس میں شامل کیا گیا کلیکشن ہے جو انتہائی منفرد ہے۔ اداکار کبیر بیدی نے بھی ریمپ پر ماڈلز کے ساتھ کیٹ میں حصہ لیا، ماڈلز نے کبیر بیدی کے ساتھ رقص بھی کیا جس نے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔