تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:5

کراچی:تاجروں او صنعتکاروں کا فوج بلانے کامطالبہ

آج نیوز - فیڈریشن ہاؤس اورکاٹی سمیت تمام تاجرتنظیموں نے کراچی کے موجودہ حالات کے پیش نظر فوج بلانے کا مطالبہ کردیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدد سنیٹر حاجی غلام علی نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں قطعی ناکام ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام اور معاشی اور صنعتی سرگرمیاں بحال رکھنے کے لئے فوج کی موجودگی ناگریز ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹرید اینڈ انڈسٹری نے بھی کراچی فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.