تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:21

منتخب نمائندے کراچی کو تباہی سے بچانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں،نواز

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے کراچی کے حوالے سے اپنی انٹیلی جینس رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ ادارے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں کہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں ملوث عناصر کے رابطے اور رشتے کن سے ہیں اور انہیں کس کا تحفظ حاصل ہے۔پارٹی کے سینئررہنماؤں سے مشاورت کے بعد لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے اپنی انٹیلی جنس رپورٹس، تجزیہ اور سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ منتخب نمائندے کراچی کو تباہی سے بچانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں اور حکومت اس پر عملدرآمد کی پابند ہو۔ نواز شریف نے کہا کہ شہر قائد نیم جان ہورہا ہے۔ اس کی بربادی پورے ملک کی بربادی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ براہ راست قومی سلامتی سے منسلک ہے۔ ان عناصر کوبے نقاب کیا جائے جو مجرموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ لیگی قائد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی صوبائی حکومت کی قربانی دیکر اقتصادی شہ رگ کو بچایا تھا۔ نواز شریف سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی رانا ممتاز نون نے بھی ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.