تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:56

اوول ٹیسٹ:انگلینڈ کے تین وکٹوں پرچار سو ستاون رنز

آج نیوز - انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تین وکٹوں پرچار سو ستاون رنز بناکر چوتھے ٹیسٹ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ اوول میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روزانگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگزپچہتررنزایک کھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی تودن کے پہلے ہی اوورمیں اوپنرایلسٹرکک اسکورمیں بغیرکسی رنزکا اضافہ کئے بغیرپویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے چونتیس رنزبنائے۔ کپتان اینڈریواسٹراس بھی زیادہ دیرتک وکٹ پرنہ ٹھہرسکے اورچالیس رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔ ستانوے رنزپردووکٹیں گرنے کے بعد این بیل اورکیون پیٹرسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں تین سو پچاس رنز بنے۔کیون پیٹرسن نے ایک سو پچہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں پر چار سو ستاون رنز بنا لئے۔ این بیل ایک سو اکیاسی رنزبناکر کریز پرموجود ہیں جبکہ نائٹ واچ مین جیمز اینڈرسن نے تین رنز بنارکھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.