تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:0

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں کون رکاوٹ ہے،رضاہارون

آج نیوز - ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں کو چن چن کر قتل کیا گیا حکومت بتائے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں کون رکاوٹ ہے۔اٹھارہ اگست کو کراچی کے مختلف علاقوں میں قتل کئے گئے افراد کے ایصال ثواب کے لیے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت میں ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ نشاندہی کے باجود مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا گیا۔ ریاست شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ رضا ہارون نے کہا کہ کراچی میں اردو بولنے والوں کو چن چن کر اغواء اور قتل کیا جارہا ہے۔ رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم کے صبرکا امتحان نہ لیا جائے۔ کراچی میں امن کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ رضا ہارون نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کوسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.