تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:58

خیبر ایجنسی:سیکورٹی فورسز کے قافلے پرحملہ،3 اہلکارشہید

اے آر وائی - خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے،جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔



اکاخیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو دیکھتے ہی شدت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں دو اہلکار موقع پر ہی شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال لے جاتے ہوئے مزید ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار شدت پسند بھی مارے گئے۔ واقعے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.